کھام گاؤں ( واثق نوید) شہر ناندورہ (ضلع بُلڈھانہ، مہاراشٹر) کے افسانہ نگار سید اسمعیل گوہر کا افسانچہ ’بے زبان‘ نے عالمی افسانچہ مقابلے میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
اس مقابلے میں ہند و پاک سے 158 افسانچہ نگار شامل ہوئے تھے جس میں ٹاپ 21 افسانچوں کی فہرست 30 دسمبر 2023 کو ظاہر کی گئی۔
سید اسمعیل گوہر کے افسانچے نے پہلا مقام حاصل کیا اس ضمن میں ناندورہ کے ادبی حلقوں سے مبارکباد مل رہی ہے۔
اس موقع پر شہرِ ناندورہ کی تمام ادبی تنظیمیں بشمول، فکشن اسوسی ایشن، بزمِ اربابِ سخن اور بزمِ تحریکِ شعر و ادب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے اور استقبال کیا ۔
