کھام گاؤں (واثق نوید) 6 جنوری یوم صحافی کے موقع پر ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کے صدر مدرس محمد ناصر الدین نے اسکول کے ماہانہ مجلہ نونہالان کنجہرہ کے مدیروں کا استقبال کرکے انکی ہمت افزائی کی اور انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات سے نوازا ۔
معلوم رہے کہ ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں معروف صحافی و فعال مدرس واثق اللہ خان کی رہنمائی و انچارج صدر معلمہ شمیم بانو کے زیر نگرانی گزشتہ چند ماہ قبل اسکول کا ایک ماہانہ مجلہ (وال پیپر) شروع کیا گیا تھا ۔جس کا شاندار طریقے سے ایک پروقار تقریب میں افتتاح عمل میں آیا تھا ،
مجلہ کی ادارت کی ذمہ داری جماعت ششم کے طلباء موثر خان اور نبیلہ ناظم کو سونپی گئی تھی جبکہ ترتیب و تزین کاری کے لئے فعال معلمہ بدر النسا ساجد کو ذمہ داری سونپی گئی تھی گزشتہ پانچ ماہ سے یہ مجلہ پابندی سے نہایت اہتمام کے ساتھ نکالا جارہا ہے ۔ مجلہ کی اس کامیابی پر 6 جنوری کو یوم صحافی کے موقع پر نونہالان کنجہرہ کے نونہال مدیروں کا استقبال کرکے انکی ہمت افزائی کی گئی اور انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئی ۔ اس موقع پر تمام اساتذہ موجود تھے۔


