جلگاؤں : ( پریس ریلز) گزشتہ 16 سالوں سے متواتر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے خادمینِ ملٗت، ناندیڑ طلبہ میں اسلامی شعور اور مستقبل کے لئے اسلامی خاص کی خاطر تیاری کے ضمن میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کرتی آرہی ہے۔ امسال 17 ویں سیرت پروگرام کے سلسلے میں ضلع جلگاؤں سے شریک طلبہ کو مختلف زمرے کے انعامات تفویض کئے گئے۔
جن میں جلگاؤں شہر کی الفیض اردو ہائی اسکول، مہا نگر پالیکا اسکول نمبر 36/56، اقراء شاہین اسکول، اقراء ایچ جے تھم کالج، اور ملٗت ہائی اسکول پیش پیش رہے۔ اسی طرح عربی مدارس کی تدریس انجام دینے والے معلمین، اسکولس کے مدرسین کے علاوہ صحافت کے میدان میں خدمات انجام دینے والوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
ان میں اورنگ آباد ٹائمز کے ضلعی نمائندے شیخ زیان احمد کو "آفتابِ صحافت"، ملٗت ہائی اسکول کی معلمہ صدیقی نسرین فردوس کو "ماں عائشہ صدیقہ ایوارڈ " اور اقراء اردو ہائی اسکول کے معلم نور محمد سر کو "ابن عباس رض۔ ایوراڈ" تفویض کیا گیا۔
اس موقع پر خادمین ملّت کے صدر عابد خان صاحب، ڈاکٹر اسماعیل صاحب، نیشنل موٹیوشنل اسپیکر سید الطاف علی رہنما، اقرا ہائی اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر، مہا نگر پالیکا اسکول کے صدر مدرس جناب علیم سر، ڈاکٹر انیس الدین ، افتخار سر، خادمین کے ڈاکٹر ابراہیم، ڈاکٹر ثوبیہ بینیش وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے ڈاکتر ابراہیم ، ڈاکٹر انیس الدین شیخ، ڈاکٹر ثوبیہ بینیش نے محنت کاوشیں کیں۔
تصویر میں : شیخ زیان احمد، نور محمد سر اور صدیقی نسرین کو اعزازات لیتے ہوئے، ساتھ میں خادمین کے ذمہ داران، نیز معزز مہمانان کو دیکھا جاسکتا ہے۔