تھیراگاؤں ، اردو ہائی اسکول میں والدین کی میٹنگ اور نئی عمارت کا شاندار افتتاح
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 12, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) اردو ہائی اسکول تھیراگاؤں میں آج والدین کی میٹنگ اور نئی اسکول عمارت کے افتتاح کا پر وقار اور تاریخ ساز پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اسکول انتظامیہ، معزز مہمانوں، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد اسکول کے پرنسپل رٹھوڑ سر نے تھیراگاؤں کے معزز نگر سیوک شری بارنے صاحب کا شال اور گلدستے کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔ اسی طرح شری غلام سر، عقیل مجاور سر اور شعیب مجاور سر کا بھی نہایت شاندار استقبال کیا گیا۔
مہمانانِ خصوصی نے رٹھوڑ سر کی محنت، نظم و نسق اور اسکول کی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب کی خوب صورت نظامت اُردو ہائی اسکول کے فعال اور محنتی اُستاد عاقب سر نے انجام دی، جبکہ اسٹیج کی ترتیب میں مورے سر اور تحمینہ مس نے اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر دوپہر کی شفٹ کی انچارج تیڈکر میڈم اور صبح کی شفٹ کی انچارج راوت میڈم نے نئی عمارت کی افادیت، بچوں کے نظم و ضبط اور اسکول کی مسلسل ترقی پر اپنے خیالات پیش کیے۔ اسکول کی صبح کی شفٹ کے تمام اساتذہ—سائکھڑے میڈم، اوہاڈ میڈم، سونالی جادھو میڈم، سالوے سر، ساونت سر، تپے میڈم، نیہا جادھو میڈم، کلامبے میڈم، بدڑے میڈم، مونڈے سر اور جاگتاپ سر—نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اساتذہ نے گزشتہ تعلیمی سال کی کارکردگی، طلبہ کی کامیابیوں اور والدین کے تعاون کو نہایت مثبت انداز میں پیش کیا۔ پروگرام میں فِی سبِیلِ اللہ خدمت انجام دینے والے جناب امتیاز سر کا خاص طور سے ذکر کیا گیا جو ہر پیر کے دن بلا معاوضہ ریاضی کی کوچنگ دیتے ہیں۔ ان کی یہ خدمت والدین اور اساتذہ دونوں نے خوب سراہا۔ پرنسپل رٹھوڑ سر نے اپنے خطاب میں نئی عمارت کو بچوں کے روشن مستقبل کی سمت ایک مضبوط قدم قرار دیتے ہوئے پی سی ایم سی کے آیوکت صاحب اور محکمۂ تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔ والدین نے بھی اسکول کی کوششوں، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کے نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر گاتھا میڈم نے تمام مہمانوں، والدین، اساتذہ اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کے ساتھ یہ عزم دوہرایا کہ اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین مل کر بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ تقریب مجموعی طور پر کامیاب، منظم اور قابلِ تحسین رہی۔