کھام گاؤں ، بڈھن چودھری کا انتقال، شہر اور گولی برادرای میں غم کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 12, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کی ممتاز سماجی شخصیت اور گولی برادری کے صدر بڈھن نتھو چودھری 11 دسمبر کی شب تقریباً 9 بجے مسجد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 62 سال تھی۔ مرحوم کا زیادہ تر فارغ وقت مسجد و مدرسہ کی خدمت میں گزرتا تھا، اور اپنی برادری کے کاموں میں بھی وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ ان کی اچانک وفات سے شہر اور برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی تدفین 12 دسمبر، بروز جمعہ، برڈے پلاٹ مسلم قبرستان میں انجام پائی، جہاں شہر اور اطراف کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بڈھن چودھری نے کونسلر انیس جمعدار کے ساتھ مل کر گولی برادری کے بچوں میں دینی تعلیم کے فروغ کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ ان کے لیے صدقۂ جاریہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ برادری کے سماجی، تعلیمی اور رفاہی کاموں میں ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا۔ مرحوم کے انتقال پر اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انیس جمعدار نے کہا: “بڈھن چودھری کی ناگہانی موت میرے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائی کی طرح تھے۔ ہم نے مل کر برادری کے لیے جو کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں۔ میں عہد کرتا ہوں کہ آئندہ بھی برادری کے ہر کام میں پوری ذمہ داری سے حصہ لیتا رہوں گا۔ ان کے بعد برادری کی خدمت میرا فرض ہے۔” مرحوم کے پس ماندگان میں بیوہ، دو بیٹے، پانچ بیٹیاں، تین بھائی اور خاندان کے دیگر افراد چھوڑ گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے(آمین)