پِیپل گاؤں راجہ ، بابری مسجد شہادت یوم پر مکمل اور پُرامن بند
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 06, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں پِیپل گاؤں راجہ شہر میں آج مکمل اور سو فیصد رضاکارانہ بند رکھا گیا۔ شہر کے مسلم سماج کی اپیل پر ہر سال کی طرح اس بار بھی 6 دسمبر کو تمام کاروباری سرگرمیاں صبح سے ہی بند رہیں اور شہر بھر میں سنّاٹا سا چھایا نظر آیا۔ شہر کی کرانہ دکانیں، مٹن و چکن مارکیٹ، سبزی منڈیاں، ہوٹل و ڈھابے، پان کے ٹھیلے اور آٹو رکشا خدمات سبھی نے بلا کسی دباؤ کے خود ہی اپنے ادارے بند رکھے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ یہ بند بابری مسجد کی شہادت کی یاد اور جذباتی وابستگی کے اظہار کے طور پر رکھا جاتا ہے۔ امن و قانون کی صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ چوکس رہی۔ حساس علاقوں میں پولیس فورس کی اضافی نفری تعینات کی گئی اور دن بھر گشت بھی جاری رہا۔ شہر میں کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اور فضا مکمل طور پر پُرامن رہی۔ مسلم سماج کے افراد نے بتایا کہ 6 دسمبر ان کے لیے غم اور یاد کا دن ہے، جسے وہ ہر سال خاموشی، امن اور وقار کے ساتھ مناتے ہیں۔