مالیگاؤں؛ بروز پير 8 دسمبر صبح کی اولین ساعت میں شہر مالیگاؤں کی مشہور و معروف شخصیت و ٹیلر محمد علی روڈ ،قصاب باڑہ مسجدِ کے پاس ،حاجی رمضان علی کے لڑکے ، افتخار احمد ، اِمتیاز احمد پاپے ٹیلر، ڈاکٹر ذوالفقار کے والد حاجی اشرف ٹیلر کا انتقال ہوگیا ہے۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔۔ نماز جنازہ و تدفین وتکفین صبح 11:30 بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ حافظ اکرام صاحب نے پڑھائی۔تدفین کے بعد قصاب باڑہ مسجد کے امام حافظ ظل الرحمن صاحب دامت برکاتہم نے تسلی شروع ہی کی کے اذان ہو گئی۔۔ اذان کے احترام میں کچھ دیر رکنے بعد تسلی شروع کی اور دین کی روشنی میں اہل خانہ و رشتے داروں کو پنچ حضرات کی جانب سے تسلی دی۔اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ دعا کریں اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔شریکان غم:حاجی عارف خان،اقبال سر،حاجی شفیق قریشی، مطیع الرحمن،سہیل حاجی،زاہد سیٹھ جنتا برتن،سمیع اللہ انصاری،یاسین ماسٹر،انیس جوس والے،سجاد قریشی، خان انعام الرحمن،عمر قریشی ماسٹر، حبیب ماسٹر،مستقیم قریشی،عارف سر،ڈاکٹر دانش احتشام،حاجی جاوید ،ارمان ممبر قریشی