“اللہ نے قومیں صرف شناخت کے لیے بنائی ہیں، برتری کے لیے نہیں” "مفتی محمد ہارون ندوی کا پیغام" یشسوی فاؤنڈیشن جلگاؤں کا آل مسلم سماج اجتماعی نکاح کامیابی سے انجام پذیر
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 07, 2025
0
share
جَلگاؤں(عقیل خان بیاولی) یشسوی فاؤنڈیشن، تانبہ پور، جلگاؤں کی جانب سے منعقدہ آل مسلم سماج اجتماعی نکاح پروگرام مذہبی ہم آہنگی، سماجی اتحاد اور اسلامی اخوت کی ایک شاندار مثال بن کر ابھرا۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے پرمغز خطاب میں واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک فضیلت کا معیار صرف تقویٰ ہے، نسب، برادری یا اعلیٰ خاندان نہیں۔انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں کہا کہ, “اللہ نے قوموں اور برادریوں کو صرف پہچان کے لیے پیدا کیا ہے۔ اس سے آگے برتری، فخر یا تفریق کی کوئی گنجائش نہیں۔
آج یہ اتحاد اسلام کی حقیقی روح کو زندہ کر رہا ہے،کہ مختلف برادریوں کے نوجوان ایک ہی منڈپ میں زندگی کے بندھن میں جڑے ہیں، یہی اسلام ہے، یہی مساوات ہے۔” ایک منڈپ، تین برادریاں، ایک پیغام ؛ اتحاد. یشسوی فاؤنڈیشن کے تحت کھاٹک، صیقلگر اور شاہ برادریوں کی اجتماعی شادیوں کا شاندار انتظام کیا گیا۔ تمام نکاح مکمل طور پر مفت کرائے گئے، جس نے تقریب کو ایک مثالی سماجی خدمت کا درجہ دے دیا۔ تقریب میں مختلف مسلم برادریوں کے صدور،منیار، پٹیل، کاکر، صیقلگر، باغبان، پنجاری، منصوری، شاہ اور کھاٹک ،نے شرکت کرکے سماجی اتحاد کا پرخلوص پیغام دیا۔ یشسوی فاؤنڈیشن کے روحِ رواں یعقوب بھائی کھاٹک نے 2018 سے اب تک کے کاموں اور کامیابیوں کا تفصیلی تذکرہ پیش کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ قائدین نے انہیں دل سے مبارکباد پیش کی اور آنے والے برسوں میں مزید کامیابیوں کی دعا بھی دی۔ اس کارِ خیر میں سیاسی اور سماجی شعبوں کی متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں، جن میں: سابق میئر سداشیو ڈھیکڑے بھوشن بھائی، جنرل سکریٹری (بی جے پی) فاروق شیخ، صدر ضلع (منیار برادری) ابراہیم موسیٰ پٹیل، سابق کارپوریٹر،عبدالکریم سالار، صدر اقراء و سابق ڈپٹی میئر، اعجاز ملک، این سی پی رہنما۔ الحاج خالد بابا باغبان، سابق کارپوریٹر ریاض کاکر، یوسف بھائی مشتاق بھائی، وسیم باپواور متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندے تھے سبھی نے اس عظیم الشان خدمت پر یشسوی فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی اور اسے مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کی بہترین مثال قرار دیا۔