جلگاؤں میں "موج افکار۔۔۔مشتاق کریمی" کی رسم رونمائی و قومی سیمینار کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر محتاب عالم، ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، ڈاکٹر ساجد علی قادری ، پروفیسر مسعود اختر ندوی ، پروفیسر عتیق اللہ قریشی اور ڈاکٹر ایس ایم شکیل کی خصوصی شرکت متوقع
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 05, 2025
0
share
جلگاؤں (پریس ریلیز) نامور صحافی،افسانہ نگار ، ناظم و معلم مشتاق کریمی کے فن و شخصیت پرڈاکٹر ساجدعلی قادری
(صدر شعبہ اردو ایس پی ڈ ایم کالج شیرپور مہاراشٹر) کے مرتب کردہ مضامین کا مجموعہ "موج افکار۔۔۔۔ مشتاق کریمی" کی رسم رونمائی اقراء ایجوکیشن کامپلیکس ، اقراء نگر ، ڈی ایڈ کالج سیمینار ہال میں مورخہ 8 دسمبر 2025 کی صبح 11 بجے انعقاد پذیر ہوگی۔ کتاب کے سرورق کی رونمائی آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے سینیئر عہدے دار عبدالمجید زکریا انجام دیں گے.
جبکہ کتاب کی رونمائی معروف صحافی،ادیب ، ماہر تعلیم و دانشور جناب پروفیسر ڈاکٹر مہتاب عالم(شعبہ صحافت جاگرن لیک سٹی یونیورسٹی بھوپال) کے ہاتھوں تکمیل کو پہنچے گی۔ جلسے کی صدارت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کریں گے۔ اس موقع پر ایک پر مغز سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔اردو کی مہک محبت، مسائل اور حل اس موضوع پر منعقدہ سیمینار سے پروفیسر مسعود اختر ندوی(صدر شعبہ اردو انکش راؤ ٹوپے کالج جالنہ) پروفیسر ڈاکٹر عتیق اللہ قریشی(ارٹس سائنس کامرس کالج بدنا پور), جناب رشید قاسمی (صحافی و افسانہ نگار) مرتب ڈاکٹر ساجد علی قادری(صدر شعبہ اردو ایس پی ڈی ایم کالج شیرپور) پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم شکیل (سیوا سدن کالج برہان پور) خطاب فرمائیں گے۔ کلیدی خطبہ میں ڈاکٹر مہتاب عالم اپنے دیرینہ تجربات اور اردو کی موجودہ صورتحال، مسائل اور حل پر لب کشائی کریں گے۔ بطور مہمان خصوصی پرنسپل تنویر جہاں،حاجی انصار احمد، جاوید انصاری، عبدالعزیز سالار، اعجاز ملک، خالد باغبان، زاہد شاہ، بلال بھائی کاکر اور مولانا شفیع نقشبندی شرکت فرمائیں گے۔ اس سیمینار میں بطور خاص کالج کے طلباء و طالبات کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اردو کی اہمیت، افادیت اس کی شیرینی اور اس کی مہک کو محسوس کرتے ہوئے اردو کو درپیش مسائل کو سمجھیں اور ان مسائل کو مختلف وسائل کا استعمال کرتے ہوئے حل کرنے کی مہم میں اہلیان اردو کا ساتھ دیں۔ جلسے کی نظامت قومی سطح کے معروف ناظم و شاعر صابر مصطفی کے ذمہ ہے جبکہ پروفیسر وقار شیخ کی رسم شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میں ائے گا۔ اردو داں طبقے سے شرکت کی گزارش منتظمین نے کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تقریب میں سپریم کورٹ میں اردو کا مقدمہ جیتنے والے جناب سید برہان الدین (پاتور) کا خصوصی استقبال بھی رکھا گیا ہے۔