مہمان نوازی کو قبول کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی نے تعلیمی میدان میں ہمیشہ میری مدد کی ہے۔ اور میں نے بھی اپنی استطاعت کے مطابق طلبہ کے لیے جتنا ہو سکا کام کیا ہوں آپ مزید دعاؤں سے نوازیں کہ میں اس سے ذیادہ جائیز طریقہ سے تعاون کر سکوں مجھے آج خوشی ہے کہ آپ لوگوں نے میرا استقبال کر کے حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان، پروفیسر پنجاری، ڈاکٹر یوسف پٹیل، ڈاکٹر حفیظ شیخ، ڈاکٹر عبدالرحمن شیخ اور دیگر موجود تھے۔ امین قاضی، ڈاکٹر عرفان شیخ، ڈاکٹر راجو گوارے، پٹھان عمر خان، ڈاکٹر اختر شاہ، اشفاق پٹھان، پربھاکر اپا، کامل شیخ نذیر، بابا پٹیل رفیق شیخ، عبدالعزیز شاہ، وغیرہ بھی موجود تھے۔ اسی طرح کالج کے نان ٹیچنگ اسٹاف ممبر کامل شیخ نذیر رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا رہے ہیں، اس لیے انہیں ادارے اور سٹاف ممبران کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا ۔
اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے نو منتخب ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر مناف شیخ کا استقبال
مارچ 03, 2024
0
Tags