کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر ڈیموکریٹک فورم (MDF) ،ناندوره کی جانب سے راویر لوک سبھا حلقہ، میں ووٹرز کی بیداری کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد کو یکجا کرکے متحدہ کرنے کی کوشش اس مقصد سے کی گئی، کہ امسال ہورہے الیکشن ہر طور سے اہمیت کے حامل ہیں، اور اس بار ووٹنگ کے فیصد کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ، سیاسی شعور کو بھی بیدار کیا جائے،
اسی مقصد کے تحت مقامی ائمہ و متولین ، سیاسی اور سماجی کارکنان اور نوجوانوں کے ساتھ مخصوص نشستیں لی گئی،
اور اس کا اثر گزشتہ کل 13 مئی 2024 کو ہوئے راویر لوک سبھا حلقہ کے ملکہ پور اور ناندورہ میں دیکھنے کو ملا جہاں بڑی تعداد میں ووٹرز نے اپنے رائے دہندگی کے حق کا استعمال کیا، MDF کے مقامی زمہ داروں کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے افراد کے علاوہ نوجوانوں نے ساتھ مل کر بغیر کسی سیاسی شخصیات کے تعاون کے کیا،
جس طرح اس کام کا اثر ہوا ہے یہ دیکھ کر اب اُمید کی جا سکتی ہیں کہ امت میں رائے دہندگی کا شعور کافی حد تک بیدار ہوگیا ہے،
اور ان شاء االلہ مستقبل قریب میں بھی اسی طرح اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے باطل فکروں کے خلاف یکجا ہوں گے
