جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) علاقہ خاندیش کی قدیم ہوسٹل کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل ہوسٹل ربع صدی سے پرنسپل ایس ایس رانے کی قیادت میں ذہین ضرورت مند مستحق طلباء کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کفالت کی بھی خدمات انجام دے رہی ہے اس کے روح رواں موظف پرنسپل ایس ایس رانے نے بتایا کہ یہاں "زیرو سے ہیرو بنائیں جاتے ہیں، بلا تفریق مزہب و فرقہ کے سماج کا نظرانداز ہوا طبقہ جن کے پاس مکمل وسائل کے نہیں غریب دیہی ضرورت مند مستحق ہونہار ہر طرح کے وہ طلباء جو اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے مسابقتی امتحانات دینے کے خواہشمند ہیں۔
ان تمام کو یہاں وہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو وہ چاہتے ہیں یہاں کے سینکڑوں فارغین نہ صرف وطن عزیز بلکہ بیرون ممالک بھی اعلیٰ خدمات انجام دے رہے ہیں یہاں ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر مہیشور ریڈی ( آئی پی ایس)نے آج دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ وسائل آتے جاتے رہتے ہیں مگر وقت جاتاہے آتا نہیں اس لۓ جتنا ممکن ہو وقت کی قدر کرو اور اپنی صلاحیتوں کو سنوارنے میں لگ جائیں مستقبل خود بخود تابناک ہوجائے گا ۔ نظامت محکمہ ذراعت کے موظف افسر سلیم خان پٹھان نے کی۔ کامیابی کے لۓ ہوسٹل اسٹاف و طلباء نے محنت کیں۔

