کھام گاؤں (واثق نوید) انجمن ہائی اسکول بالاپور کے نتائج حسب روایت امسال بھی بہترین رہے ۔ امسال اسکول کا نتیجہ 96.7فی صد رہا ، جس میں اسکول کے ہونہار طالب علم اسجد احمد خان شیراز احمد خان نے سائنس شعبے میں 80.33 فی صد نمبرات لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ۔اس کامیابی پر تمام اساتذہ اکرام ، دوست احباب اور رشتے داروں نے اسجد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
