کھام گاؤں (واثق نوید ) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول شیونی کے صدر مدرس محمد شکیل اعجاز سر اپنی مقررہ عمر کی معیاد مکمل کرنے کے بعد 30 جون کو اپنے درس و تدریس کے فرائض سے سبکدوش ہوگئے ۔ موصوف کی خدمات کا اعتراف کرنے اور الوداع کرنے کے لیے ایک مختصر مگر جامع استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ استقبالیہ تقریب کی صدارت سید معراج عالم نے فرمائی ،
جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر شیونی کی معزز شخصیت محمد صابر ، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر محمد فاروق ، نائب صدر عبدالسلام ، سابق صدر مدرس غلام غوث ، سابق صدر مدرس محمد شاید اقبال و اسکول انتظامیہ کمیٹی کے اراکین مدعو تھے ۔ اسکول کو نئے صدر مدرس مبین شہزاد کی تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا ۔
نعت رسول کی سعادت آٹھویں جماعت کی طالبہ عائشہ پروین کے حصے میں آئی ۔ اس موقع پر تمام مہمان مقررین نے اپنی تقاریر میں شکیل سر کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مستقل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ، اسکول کے گریجویٹ مدرس سید عمران نے شکیل سر کی ملازمت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے موصوف کی درس و تدریس و انتظامی امور کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ شکیل سر نے 37 سال 11مہنے 24 دن ملازمت کرکے 30جون کو سبکدوش ہوگئے ۔
اس موقع پر اسکول کے جانب سے شکیل سر اور آپکی فیملی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں تحفے دے گئے ۔ مختار خان کے اظہار تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔


.jpg)