مہاراشٹر پولس بھرتی کا بگل بج گیا ۔۔۔ " نوجوانوں کیا آپ ہیں تیار!!!" عقیل خان بیاولی جلگاؤں
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 26, 2025
0
share
محکمہ پولیس ہر کسی کو راغب کر لینے والی وردی والی چھوٹی ملازمت مگر اختیارات راعب دبدبا شان اس سے کئی ذیادہ ۔ایک زمانہ تھا جب محکمہ پولیس میں عام صرف جسمانی طور پر تندرست پہلوان قسم کے لوگ محکمہ میں ملازمت حاصل کرلیا کرتے تھے ۔۔مگر دور حاضرہ میں محکمۂ پولیس بھی ہائی ٹیک ہوگیا اور جہاں محض بارہویں جماعت کامیاب امیدوار اہل ہیں۔مگر وہی گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم بی اے اور ایل ایل بی پاس امیدوار بھی اس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔۔کیونکہ پولیس تو پولیس ہے نا؟ یہاں اب سخت مسابقت آگئ فزیکل فٹنس کے ساتھ تحریری امتحان بھی میرٹ کے ساتھ کامیاب کرنا پڑھ رہا ہے. اگر ان کے ساتھ آپ کو کمپیوٹر کا علم ہے، فوٹو گرافی،اسکیچینگ پر مہارت ہے ڈرائیونگ آتی ہے، اسپورٹس پرسنس ہو ریاستی سطح پر کھیل چکے ہوں بینڈ بجا سکتے ہو،مختلف زبانوں پر مہارت ہے رایٹیںگ اسکیل ہے اور ان سب سے بڑھ کر خطرات کا مقابلہ کرنے کی ذہنیت ہیں تو آپ بآسانی اس محکمہ میں داخل ہو کر خدمات انجام دے سکتے ہیں ۔ ہمارے ریاست مہاراشٹر کے اردو ذریعہ تعلیم کے بہت نوجوان میں نے دیکھے ہیں جو گراؤنڈ اور فزیکل فٹنس میں کامیاب مگر تحریری امتحان میں کم نمبرات ۔۔وجہ پرچہ مراٹھی زبان میں ۔۔۔مراٹھی زبان کے قواعد سے نابلد ۔۔محض اس بنا پر اچھے موقع سے ہاتھ دھونا پڑا ۔۔اس لۓ ریاستی زبان پر توجہ دو نہ صرف محکمہ پولیس میں داخل ہونے کے لئے بلکہ ریاستی حکومت کی ہر ملازمت کے حصول کے لیے ہمیں ریاستی زبان پر مہارت ہونی چاہئے ۔۔۔ پھر ریاستی حکومت نے آپ کو اس محکمہ میں ملازمت کے لئے دستک دی ہے مورخہ ١ نومبر سے فارم بھرنے کا آن لائن عمل شروع ہونے جارہا ہے جو ٣٠ نومپر یعنی پورا مہینہ رہے گا۔ریاست بھر میں پولیس کانسٹیبل ، پولیس ڈرائیور اسپورٹس پرسنس پولیس بینڈس مین ہتھیار بند پولیس، جیل پولیس ،کی تقریباً ١٥٠٠٠ سے ذیادہ خالی اسامیوں کو پر کرنے کا عمل شروع ہو رہا ہے. اس سے متعلق باریکی سے مطالعہ کیجئے کس ضلع میں کس زمرہ میں خالی اسامیاں ہیں۔ آپ کسی زمرہ میں شمار ہوتے ہیں فارم بھریں اور تیاری کو لگ جائے ۔۔۔ایک ایسا محکمہ جس میں عزت وقار تنخواہ پرموشن کے علاوہ آپ کی ضرورت ہے ۔