کھام گاؤں (واثق نوید) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاست مہاراشٹر کے نائب صدر عبدالرفیق کو حال ہی میں لوک مت لوک نیتا ایوارڈ 2024
سے سرفراز کیا گیا ۔
اس موقع پر موصوف کے اعزاز میں عوامی استقبال کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس پروقار تقریب میں شہر اور ضلع کے تمام پارٹی رہنماؤں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملکاپور کے رکن اسمبلی
راجیش جی ایکڑے موجود تھے
۔ موصوف نے اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرفیق کے سماجی، سیاسی اور تعلیمی کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ عبدالرفیق کو ملنے والا ایوارڈ ان کے کام کی وجہ سے قابل فخر ہے۔ اعزازی شخصیت ایڈوکیٹ عبدالرفیق ، کے چاہنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کے لوگ موجود تھے ۔ جن میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر (شرد چندر پوار)، الحاج رشید خان جمعدار، وسنت راؤ بھوجنے، پرسن جیت پاٹل ، بلدیو راؤ چوپڑے، سنتوش رائپورے، بھگوان دھانڈے، سنجے چوپڑے، نتن مانکر، پدم راؤ پاٹل، ولاس پاٹل، ایڈوکیٹ بی۔ کے۔ شیخ، سنتوش، محمد شاکر،محمد صابر، ضیاء الحق، سندیپ بھگت، وی آر پاٹل موجود تھے پروگرام میں افتتاحی کلمات آصف خان پٹھان نے ادا کیے جبکہ پروگرام کی نظامت اکشے بوچرے نے انجام دی۔ اظہار تشکر محسن خان سر نے کیا ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا آزاد پرائمری، ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ناندورہ کے پرنسپل، اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے بہت محنت کی۔

.jpg)