طلباء ملک کا روشن مستقبل ہیں طلباء میں قائدانہ صلاحیت، انصاف و مساوات جیسے اقدار پروان چڑھے اور جمہوریت پر ان کا اعتماد و بھروسہ بڑھتا جاۓ اس مقصدکے پیش نظر13 جولاٸ بروز سنیچر 2024 انجمن خیرالاسلام اردو بوائز ہائی اسکول میں، اسکول کابینہ کی تشکیل عمل میں آئی۔
الیکشن کے ذریعے طلباء کا انتخاب کیا گیا ۔جیتنے والے چاروں ہاٶس (ریڈ۔بلیو ۔گرین ۔یلو) کے لیے کیپٹن اور واٸس کیپٹن مقرر کئے گئے۔ اسکول ہیڈ بوائے کے لیے جماعت نہم سے ابوذر بخشی کو نامزد کیا گیا ۔اسپورٹس کیپٹن کے لیے جماعت ہشتم سے قمرجمال الدین کا انتخاب کیا گیا۔ تقریب میں اسکول ہذا کی انچارج ہیڈ ماسٹر محترم زبیر بخشی صاحب نے اسٹوڈنٹ کاونسل کو مبارکباد دیتے ہوۓ انھیں نظم و ضبط کے ساتھ اپنے فراٸض کو پوری ایمانداری سے ادا کرنے کی تاکید کی۔
اسکول کی جملہ طلباء اور اساتذہ نے پرجوش تالیوں اور بہترین بینڈ پرفارمینس سے اسکول کابینہ کا خیر مقدم کیا ۔ پروگرام کی کار کردگی جناب شیخ متین عبدالحق صاحب اور معلمہ ہما ضیاء الرحمن انصاری صاحبہ کی رہنمائی میں انجام پائی ۔
