کھام گاؤں (واثق نوید) اس ملک میں بار بار مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانا اور کمیونٹی کے خلاف نفرت پیدا کرنا، مسلم کمیونٹی کو سڑکوں پر لانے، دین اسلام اور پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر اعتراض کرنا، اور سیاسی روٹیاں سیکنا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر کے یہ ایک ایسا کام ہے جو اس ملک اور ریاست میں ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے گزشتہ ہفتے شیطان رام گیری مہاراج نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔اسی شیطان مردود مہاراج اور اس کے غلط بیانی کی تائید کرنے والے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شیندے کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے ناندورہ شہر میں مسلم کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس بند میں گروسری اسٹور، مٹن مارکیٹ، چکن مارکیٹ، آٹو رکشہ یونین، فروٹ مارکیٹ، آٹو موبائل، موٹر وہیکل گیراج، موٹر سائیکل گیراج، کپڑے کی دکان، ڈرائی فروٹ، ہمال یونین، کاٹن مارکیٹ ہمال یونین، رکشہ ڈرائیوروں، تعمیراتی مزدوروں اور ریٹیل و ہول سیل تاجروں نے مکمل طور پر بند کا ساتھ دیا، اور مسلمان والدین نے اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیج کر احتجاج کیا۔

