کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں تحصیل کے ایک بڑے قصبے پیپل گاؤں راجہ گرام پنچایت کو نگر پنچایت کا درجہ دیا جائے ۔ اس قسم کا مطالبہ پیپل گاؤں راجہ کے نوجوان شوشل ورکر جاوید اقبال نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ جی شندے سے ایک میمورنڈم کے ذریعے کیا ۔
معلوم رہے کہ شہری ترقیات وزارت بھی وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ۔جاوید اقبال نے اپنے میمورنڈم میں کہا ہے کہ پیپل گاؤں راجہ کھام گاؤں تحصیل کا ایک بڑا دیہات ہے اس کے اطراف تقریباً 40 دیہات ہیں ۔ جبکہ ایک دیہات کسار کھڑ اس میں شامل ہوگیا ہے ۔
گاؤں کی ابادی تقریباً25 سے 30 بزار پر مشتمل ہے اتنے بڑے ابادی والے دیہات کی ترقی کے لیے گرام پنچایت کا فنڈ کم پڑھتا ہے جسکی وجہ سے پیپل گاؤں راجہ کی ترقی جس طرح ہونی چاہیے نہ ہوسکی ۔ اس لئے پیپل گاؤں راجہ کی گرام پنچایت کو نگر پنچایت کا درجہ دیا جائے ۔
