کھام گاؤں (واثق نوید ) بلڈھانہ ضلع کی معروف سماجی ، سیاسی مذہبی شخصیت حافظ خلیل اللہ شیخ کا آج بروز۔ ہیر 26 اگست کو بعد نماز عصر بھونڈی میں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے ۔ انتقال کی خبر معلوم ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
مرحوم بلڈھانہ ضلع جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر تھے ۔ساتھ ہی ریاستی سطح پر جمعیت کے فعال رکن کی حیثیت سے مرحوم کے کاموں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کا آبائی وطن کھام گاؤں ہے ۔ انجمن ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد مرحوم نے ناگپور میں حفظ کیا ۔
کھام گاؤں کے پہلے حافظ ہونے کا شرف بھی مرحوم کو حاصل تھا۔ بعد میں عالمیت کے لیے دہلی گئے ۔ گھریلوں حالت کی وجہ سے تعلیم چھوڑ کر واپس آنا پڑھا ۔ دیولگھاٹ میں مقیم ہوئے ، بلڈھانہ میں گھڑی سازی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات ، اور صحافت سے جڑے جس سے قوم کو بہت فائیدہ پہنچا ۔ مرحوم کی اچانک موت پر جمعیت علماء ہند بلڈھانہ ضلع کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی نے ایسے قوم و جمعیت کا بہت بڑا نقصان قراد دیا ۔ اور تمام احباب سے درخواست کی ہے کہ حافظ صاحب کے لیے خصوصی دعاؤں اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں ۔
مرحوم کی تدفین بلڈھانہ میں عمل میں آئے گی ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ گھر والوں اور جمعیت کو آپ کا بدل عطا فرمائے آمین
