السلام عليكم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بڑے افسوس کی بات ہے کہ حضرت مولانا سراج احمد ملی صاحب، سابق اتالیق معہد ملت ،برادر نسبتی حضرت مولانا اشتیاق احمد ملی صاحب دامت برکاتہم (استاذ الاساتذہ معہد ملت)ہم سب سے جدا ہو گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج ایک متحرک، فعال، سادہ اور اچھا انسان ملی قافلے سے جدا ہو گیا، مولانا سراج احمد صاحب ضلع نندربار میں ملت کا چہرہ تھے، ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا، اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی بال بال مغفرت فرمائے، اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین
پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
(تدفین مالیگاؤں میں ہوگی)
ملی برادری سے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست ہے!
محمد حسنین محفوظ نعمانی
صدر المدرسين معہد ملت مالیگاؤں
٢١ صفر المظفر ١٤٤٦ بروز منگل
تدفین مالیگاؤں میں آج بروز منگل بعد نماز ظھر 2بجے بڑا قبرستان حمیدیہ میں ہوگی.
جنازہ نیا پورہ گلی نمبر 9 سے اٹھایا جاےگا۔
