کھام گاؤں (واثق نوید) مؤرخہ ۱۵؍ ربیع الاول 1446ھ مطابق ۱۹ ؍ستمبر 2024ء بروز جمعرات بوقت صبح ۱۱ بجے بمقام مسجد ابوبکر زم زم نگر شیگاؤں ضلع بلڈانہ مین جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کی نوتشکیل مجلسِ منتظمہ کا انتخابی اجلاس ہوا ۔۔
اس موقع پر شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینیؒ سابق صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کی ملی سماجی اور جماعتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ،
اجلاس کے آغاز کے لیےتلاوتِ کلام پاک محمد شاداب ولد محمد شکیل اٹالی متعلم دارالعلوم احیاء سنت لوہارہ نے کی پھر حمدِ باری تعالیٰ شیخ مدثر الدین ولد حکیم الدین کھام گاؤں متعلم دارالعلوم احیاء سنت لوہارہ نے پڑھی، اور نعتیہ کلام شیخ فردان عالمگیر ولد مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی نے پیش کیا،
بعدہ مولانا سید سلیم احمد صاحب ندویؔ مہتمم دارالعلوم دھارنی نے شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینی ؔکی خدمات کا بالتفصیل ذکر فرمایا، نیز جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے بحیثیت آبزرور تشریف لائے ہوئے مہمان مکرم حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمیؔ دامت برکاتھم العالیہ،ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےجمعیۃ کی خدمات اسی طرح شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینیؒ کی جمعیۃ کے لئے بے لوث قربانیوں کا بالتفصیل ذکر فرمایا، پھر حضرت مولانا حافظ مسعود احمد صاحب حسامیؔ دامت برکاتھم العالیہ صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینی ؒ کے جمعیۃ سے منسلک ہونے اور جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے انکی انجام دی ہوئی خدمات اور قربانیوں کا بالتفصیل ذکر فرمانے کے بعد جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کی نوتشکیل مجلس منتظمہ کے انتخابی اجلاس کی کارروائی شروع فرمائی اور اتفاق رائے سے مجلس منتظمہ کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا جو اس طرح ہے ،
صدر مولانا مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی ، مہتمم داالعلوم احیاء سنت لوہارا ، نائب صدور حضرت مولانا ضیاء اللہ خانصاحب قاسمی ، حضرت مولانا عبّاس خان صاحب قاسمی ، حاجی سید احمد صاحب ، حضرت مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب اشرفی ، جنرل سکریٹری حافظ وقار احمد صاحب ، جوائنٹ سکریٹری محمد قاسم
حضرت مولانا محمد آصف شاہ ، حضرت مولانا محمد جاوید صاحب اشاعتی ،
جناب واثق نوید صاحب جرنلسٹ ،
حافظ محمد سلطان صاحب قاسمی ، حضرت مولانا عبد الرشید صاحب ندوی ،
خازن محمد عاصم ،
نائب خازن حاجی محمد ادریس صاحب ،
مفتی انیس اشرفی نے شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ امینی کے اس دنیا سے اچانک رخصت ہو جانے کے واقعہ جانکاہ پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار فرمایااور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے بحیثیت آبزرور تشریف لائے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اور استقبال کیا گیا اور الحاج حافظ محمد عارف صاحب انصاری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانہ کی دعا پر اس اجلاس کا اختتام ہوا۔



