کھام گاؤں (واثق نوید) مہرہ خورد کے ساکن نقیم طارق کے ہونہار فرزند شیخ ریزان نے جماعت اول میں ہی دوران تعلیم ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا ۔ ریزان کے اس کارنامے پر انکے رشتے داروں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق مہرہ خورد کے ساکن نقیم طارق کے ہونہار فرزند نے چھے سال کی عمر میں ہی قرآن پاک کا ناظرہ مکمل کرلیا ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریزان انگریزی میڈیم سے برائٹ فیوچر انگلیش اسکول میں جماعت اول میں زیر تعلیم ہے ۔ ریزان نے قرآن پاک کا ناظرہ حافظ انظر کے زیر سرپرستی مکمل کیا ۔
معلوم رہے کہ ریزان مہکر کی معزز شخصیت مرحوم الحاج امجد مرزا کا نواسہ ، کھام گاؤں کے خادم قوم سعید مرزا (ٹائگر ) کا پوتا ہے ۔ اس کامیابی پر رشتے داروں نے ریزان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور بچے کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
