کھام گاؤں (واثق نوید) 17 ستمبر بروز منگل کو ضلع پریشد اردو اعلی پرائمری اسکول نیم گاؤں میں مدرسہ انتظامیہ کمیٹی کے از سر نو تشکیل دی گئی جس میں متفقہ طور پر بلا مقابلہ جناب محمد وسیم راجا کو صدر اور جناب مزمل خان کو نائب صدر چنا گیا ۔
اور نئے اراکین ممبر کے نام باالترتیب جناب اقبال خان، جناب غیاث الدین، محترمہ انیسہ بی رازق شاہ، جناب سید حمید، محترمہ نسیم بی سلیم خان، محترمہ صغیرہ بی عبیداللہ خان، محترمہ نصرت پروین محمد انیس، نمائندہء معلمین محترمہ فاطمہ خان بنت ناصر خان، نمائندہ ء طلباء عاطف جواد ابن محمد نعیم اور ثمرین پروین بنت محمد آصف اور سکریٹری اسکول کے صدر مدرس جناب نثار سر منتخب ہوئے۔
اس موقع پر اسکول کی جانب سے نئے صدر، نائب صدر اور منتخب ممبران کا استقبال و اعزاز کیا گیا اس پروگرام کی نظامت جناب یاسین زاہد نے کی۔
اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس نثار سر، جنید سر، عبدالعظیم سر، فاطمہ باجی اور ثمرین باجی موجود رہیں۔
عبدالعظیم سر کے اظہار تشکر کے ساتھ ہی اس پروگرام کی تکمیل ہوئی ۔
