جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) نیشنل سروس ا سکیم ڈیپارٹمنٹ اقراء ایچ جے۔تھیم کالج و نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے این ایس ایس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے "سوچھتا ہی سیوا" کے تحت مورخہ 22/09/2024،بہ اتوار ، این ایس ایس کے رضاکاروں، نے شہر نیا بس اسٹیشن، چھترپتی شیواجی مہاراج گراؤنڈ، جی ایس میدان میں صفائی مہم کے تحت صفائی کی ۔
"میرا بھارت سوچھ بھارت ،سوچھتا ہی سیوا" پکھواڑے کے تحت تھم کالج کے 25 رضاکاروں نے یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر۔ ایس ٹی انگلے، رجسٹرار ڈاکٹر ونود پاٹل، این ایس ایس کے ڈائرکٹر پروفیسر۔ سچن ناندرے، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر چاند خان، پروگرام آفیسر ڈاکٹر۔ تنویر خان، اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ڈاکٹر شیخ حفیظ، پروفیسر ڈاکٹر راجو گورے، جلگاؤں ایس ٹی، ڈپو کے اہلکاران کی موجودگی میں۔ بس اسٹینڈ پر صفائی کا حلف لے کر عوام میں صفائی رکھنے سے متعلق بیداری پیدا کرنے حلف برداری کی۔
