کھام گاؤں (واثق نوید) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند مہکر کی جانب سے ایم کے فنکشن ہال میں بعد نماز ظہر ملک گیر مہم اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن خواتین وطالبات کے لیے خطاب عام کا انعقاد عمل میں آیا حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام یکم ستمبر سے ۳۰ ستمبر تک اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن کے عنوان پر ملک گیر مہم شروع ہے-
ملک میں خواتین کے خلاف جرائم میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ اب بچوں تک پہنچ چکا ہے نئ نسل جس طرح اندھا دھند مغربی تہذیب کی دلدادہ ہوتی جارہی ہے اور آزادی نسواں کے نعرے لگائے جا رہے ہیں-وہ آزادی نہیں ہے بلکہ خواتین کی عزت کو داغدار کرنے کے راستے ہموار کر رہے ہیں-
اصل آزادی تو وہ ہے جس میں اخلاقی قدروں کے ساتھ حقوق میسر ہو اور عزت وآبرو محفوظ رہے-مسلم معاشرے میں پھیل رہی برائیوں اور ارتداد، انٹر کاسٹ میرج، بے حیائی سوشل میڈیا کا غلط استعمال، خواتین پر بڑھ رہے مظالم، کلچرل پروگرام کے نام پر تعلیمی اداروں میں بے حیائی کے پروگرام ان ہی تمام اخلاقی زوال کے خلاف اور خواتین کو حقیقی آزادی سے متعارف کروانے کے لئے اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن ملک گیر مہم چلائی جارہی ہے ان ہی مقاصد کے حصول کے لیے یہ خطاب عام رکھا گیا تھا
اجتماع کا آغاز ملیحہ تقدیس باجی نے درس قرآن سے کیا اسلامی ترانہ شہزین پروین نے پیش کیا افتتاحی کلمات حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع بلڑانہ کی ناظمہ زہرہ باجی صاحبہ نے پروگرام کی غرض وغایت سے آگاہ کروایا۔ بھساول سے تشریف لائے مہمان خصوصی محترمہ ساجدہ پروین صاحبہ سکریٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہی وہ امت ہو جو دنیا کو برائیوں سے روکتی ہو یہ دنیا بےحیائی کے ذریعے تباہی کی طرف جا رہی ہیں سوشل میڈیا کے نقصانات سے آگاہ کیا انسٹاگرام فیس بک وغیرہ سے اجتناب کرنے کی تاکید کی لڑکیوں کے ارتداد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ معاشی تنگی، دینی تعلیم سے دوری سوشل میڈیا کا غلط استعمال مخلوط تعلیمی نظام، لڑکوں کا اعلی تعلیم سےدوری ،بچوں کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت کا احساس دلایا-
مشترکہ خاندانی نظام میں بیوی اور ماں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی ترغیب دی تاکہ معاشرے میں اعتدال قائم ہو گھروں میں امن وامان کی فضا قائم ہو بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ان کی تربیت اسلامی اقدار پر کرنے کی ضرورت ہے-بچے ہمارے گھر کا آئینہ ہوتے ہیں رشتہ داروں پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ رکھنے پر زور دیا -
اس مہم کے ضمن میں اسکول میں اور گھر گھر جا کر فولڈرس تقسیم کئے گئے-اجتماع کے اختتام پر سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا-نظامت کے فرائض ذکری باجی نے انجام دیئے ثانیہ پروین کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا-اس خطاب عام میں تقریبا ۳۰۰ خواتین نے شرکت کی-حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند مہکر کی تمام بہنوں نے انتھک جدوجہد کی-
