جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری حجن مہ جبین قاضی مشتاق احمد اسکول لائیبریری میں "مطالعہ کی تہذیب کو فروغ دینے اور قائم رکھنے کے مقصد سے حجن مہ جبین کی برسی کے موقع پر اسکولی سطح پر "Pair and share"پڑھوں اور شئیر کرو مقابلہ کا انعقاد کر انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کی گئیں۔
جس میں جماعت پنجم تا دو از دہم کی طالبات نے اپنی پسندیدہ کتاب پڑھ کر اس پر تبصرے پیش کۓ۔ تقریب کی صدارت ادارہ کے جوائنٹ سیکریٹری ذاھد بھائی شاہ نے کی اپنی صدارتی تقریر میں موصوف نے مطالعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خوب مطالعہ کرنے کی تلقین کی ۔ادیب اطفال ، سینئر افسانہ نگار ،صحافی ،موظف صدور معلمین رشید قاسمی و مشتاق کریمی صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ نے مطالعہ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے مطالعہ کو معمول بنالینے کا کہتے ہوئے الیکٹرانکس وسائل کے پے جا استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے اپنے آپ کو بچاۓ رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کتب پڑھنے مطالعہ کرنے کے نفسیاتی فوائد بھی بتاۓ۔
اس موقع پر طالبات نے پڑھی ہوئی کتب پر بہترین انداز میں تبصرے بک ریویو پیش کۓ جن میں صدیقہ شیخ اصغر ، زویا زبیر احمد خان ،و الفیہ سید رؤف نے اول مقامات حاصل کئے، منزہ شیخ نعیم ، الماس ناز رفیق عالم اور شیخ مصباح جاوید قریشی نے دوم مقامات حاصل کۓ،مشتاق بہشتی نے مرحومہ کی حیات وخدمات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد کے مقصد کو بیان کیا کامیابی کے لۓ لایبرئرین تحمین شیخ و نازیہ شیخ نے محنت کیں مظہر الدین شیخ و تبریز شیخ نے نظامت کیں، شاہ ذاکر نے رسم شکریہ ادا کیا۔
کامیابی کے لۓ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کیں۔قبل ازیں امم کلثوم نے تلاوت قرآن پاک کی۔

