21کھام گاؤں (واثق نوید) ستمبر بروز سنیچر کو ضلع پریشد اردو مڈل اسکول ہتھرون پنچایت سمیتی بالاپور میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کی از سر نو تشکیل دی گئ جس میں متفقہ طور پر بلا مقابلہ محمد عاقب عبدالروف کو صدر اور اعجاز خان حیات خان کو نائب صدر منتخب کیا گیا، پہلے سبھی ممبران کا انتخاب سرپرستوں نے خوشگوار ماحول میں بلا مقابلہ کیا ،
اس موقع پر اسکول کی جانب سےنئے صدر اور نائب صدر اور منتخب ممبران کا استقبال و اعزاز کیا گیا اس پروگرام کی نظامت جناب الحاج محمد امان سر نے کی ،اظہار تشکر عمران حسین سر نے ادا کیا ، اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس شیخ عنایت اللہ سر، لقمان خان سر. سہیل احمد سر، ذاکر خان سر،عمران حسین سر، الحاج محمد امان سر ،قدوس سر ،نسیم باجی ،عطیہ باجی، تہمش خان باجی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

