کھام گاؤں (واثق نوید) شہر کے معروف قانون داں، مقامی کانگر ریس کے نوجواں رہنما نوید خان محسن اللہ خان کی والدہ محترمہ کا عمر کے 62 سال میں انتقال ہوگیا ۔
جس سے ایڈوکیٹ نوید خان اور ان کے اہل خاندان کو زبردست صدمہ پہنچا ۔ ملی جانکاری کے مطابق ملکاپور بلدیہ کے سابق رکن بلدیہ خالد اللہ خان کی ہمشیرہ ،وظیفہ یاب ریلوے ملازم محسن اللہ کی اہلیہ کو 9 ستمبر شام میں ہارٹ اٹیک کا دورہ آیا تھا.
فوری علاج کے لیے مقامی نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا مگر طبعیت زیادہ خراب ہوجایے پر مزید علاج کے لیے بلڈھانہ کے نجی ہسپتال میں ریفر کیا گیا ۔ جہاں دوران علاج 11 ستمبر کو صبح 6.30 بجے انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نمازِ مغرب بری قبرستان میں عمل میں آئی ۔ میت میں کثیر تعداد میں سیاسی ، سماجی ، تعلیمی ، شخصیات موجود تھی ۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)