کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کا مسلم اکثریتی محلہ شوکت کالونی گزشتہ پندرہ بیس سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم تھا۔ پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہ تھا ، سڑکیں نالیوں سے محروم شوکت کالونی کی عوام کو ہمیشہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ لیکن رکن بلدیہ ذکیہ بانو کے شوہر انیس جمعدار نے مقامی رکن اسمبلی آکاش فونڈکر سے رابطہ قائم کرکے پوری کالونی کی کایہ پلٹ کر دی ۔ شوکت کالونی میں نئی پائپ لائن ڈال کر پورے محلے میں نل کنکشن ، محلے میں 9 نئے رورڈ ، نئی نالیوں کی تعمیر کرایا ۔ جس سے پورے محلے میں خوشی پائی جارہی ہے ۔
محلے کے لوگوں نے ڈیجیٹل بورڈ لگا کر رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کا شکریہ ادا کیا ۔ اور انیس جمعدار کا ہر گلی میں نوجوانوں نے استقبال کیا ، بزرگوں اور خواتین نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
معلوم رہے کہ اس محلے کی بد قسمتی یہ رہی کہ گزشتہ بلدیہ میں دو رکن بلدیہ صدر بلدیہ بھی رہے ۔ لیکن انہوں نے وارڈ کی طرف کوئی توجہ نہیں دیا۔ شوکت کالونی کا چہرہ مہرہ بدلنے والے رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کو اس کا فائیدہ یقیناً آئندہ ہوئے والے ودھان سبھا کے انتخابات میں ملے گا اس میں کوئی دو مت نہیں ہے ۔
