کھام گاؤں (نمائندہ) کھام گاؤں شہر کی سماجی ، ادبی ، تعلیمی شخصیت واثق اللہ خان موثق اللہ خان 28 ستمبر کو ریاستی سماج گورو پرسکار سے نوازے گئے۔ انکے اس اعزاز ہر انکے چاہنے والوں میں خوشیاں پائی جارہی ہے ۔
ملی جانکاری کے مطابق جلگاؤں خاندیش کی فعال سماجی تنظیم راجندنی بہوادیش سنستھا ہر سال سماجی ، تعلیمی ، ادبی ، طبی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اشخاص کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازتی ہے ۔ اسی ضمن میں کھام گاؤں شہر کی معروف ، سماجی ، ادبی،۔ صحافتی و تعلیمی شخصیت واثق اللہ خان المعروف واثق نوید کی ہمہ جہتی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ریاستی سماج گورو پرسکار سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں 28 ستمبر کو جلگاؤں خاندیش کلکٹر آفس کے بچت بھون ہال میں صبح 10 بجے منعقد ایک پر وقار تقریب میں دیا گیا ۔
واثق نوید کو یہ اعزاز ملنے پر انکے دوست احباب رشتے دار ، ساتھی اساتذہ ، و شہر کی معزز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔ معلوم رہے کہ واثق نوید فی الحال ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی میں اعلی مرتبت صدر مدرس کے فرائض انجام دے رہیں ہیں۔

