جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): علاقہ خاندیش کے معروف تعلیمی و سماجی مصلح جلگاوں میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میر و اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کو ان زندگی کی چالیس سالہ بیش بہا قیمتی تعلیمی و سماجی خدمات کے عیوض علاقہ تانبہ پورہ کے بکر قصاب برادری کے تقسیم اسناد و انعام کی تقریب میں " شکشن سمراٹ " ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بکر قصاب برادری کے اس عظیم الشان تقریب میں بطور مہمان خصوصی مفتی ہارون ندوی ، ریاست مہاراشٹر کے بکر قصاب برادری کے صدر محمد یوسف کھاٹک ، ابراہیم کھاٹک، اے ٹی ایم کے چیرمین راشٹر وادی کانگریس جلگاؤں کے صدر اعجاز عبدالغفار ملک، الحاج الطاف کھاٹک، شکیل سر (دھولیہ) ڈاکٹر رضوان، انور کھاٹک، یعقوب بھائ کھاٹک نیز کثیر تعداد میں موجود نوجوانوں پر مشتمل گروہ کے روبہ رو دیا گیا۔
جلگاؤں میں تعلیمی بیداری لانے کا سہرہ موصوف کی سحر انگیز شخصیت سے ہی منسوب کیا جاتا ہے مذکورہ پروگرام میں ان کے تعلیمی و سماجی اصلاحی کاموں کا ایک جائزہ بطور مومنٹو بھی پیش کیا گیا واضح رہے کہ جلگاؤں کی بکر قصاب برادری ہر سال برادری سے منسلک طلبہ جو سر فہرست رہے ہوں انہیں اعزاز و اکرام کے نوازتی ہے شہر کے تمام برادری کے عمائدین و مکتب فکر اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ الحاج عبدالکریم سالار کی وہ انفرادی ذات ہے جس نے شعبہ تعلیم میں بالخصوص و سماجی و سیاسی شعبوں میں عموما اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد و سماج کو زمانے کے شانہ بہ شانہ لا کھڑا رکھنے میں کلیدی کردار اداکیا ہے۔
اس ایوارڈ کے ملنے پر شہریان جلگاؤں کے تعلیمی و سماجی حلقوں نے خیر مقدم کیا و موصوف کو مبارکبادی پیش کی۔