کھام گاؤں (واثق نوید)15 ستمبر 2024 بروز اتوار مقام چکھلی میں اخلاقی محاسن ازادی کے ضامن اس مہم کے ضمن میں مسجد عمر فاروق میں خطاب عام رکھا گیا اس میں مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری محترمہ خان مبشرہ فردوس صاحبہ تھی۔سب سے پہلے درس قران بہن مدیحہ رفعت نے دیا۔مہم کا تعارف محترمہ راشد پروین صاحبہ مقامی ناظمہ جماعت اسلامی چکھلی نے بہت ہی بہتر انداز میں افتتاحی کلمات پیش کیے اور سامعین کو پروگرام کی غرض و غایت سے اگاہ کروایا۔
اسی کے ساتھ مہم پر بہن نشرہ فردوس اور بہن شبینہ فردوس نے ترانہ پیش کیا۔اور محترمہ زریں نکت نے تعلیم کے تحت رہنمائی کی۔ساتھ ہی اس پروگرام کے مہمان خصوصی محترمہ مبشرہ خان صاحبہ نےاخلاقی مہاسن آزادی کے ضامن ۔تعلیم۔ ارتداد ۔تربیت۔سوشل میڈیا۔خاندان۔خواتین کا کردار۔بیٹے بیٹیوں میں یکسانیت ان تمام عناوین پر خواتین کی بہت ہی بہتر انداز میں رہنمائی فرمائی، سوالات جوابات کا بھی سیشن رکھا گیا۔
اخر میں اظہار تشکر کے ذریعے تمام کا اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا اور دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ہے اور پروگرام کے اخر میں محترمہ مبشرہ صاحبہ نے کچھ خواتین اور لڑکیوں کی انفرادی کونسلنگ کی ہے اس پروگرام میں تقریبا1000 طالبات وخواتین نے
شرکت کی اور یہ خطاب عام بہت ہی کامیاب رہا۔