مالیگاؤں:
حج 2025 ءکے لیے فارم بھرے کی مدت پوری ہوچکی ہے، اب عازمین کو قرعہ انداری کا انتظار ہے۔ متوقع طور پر جمعہ کے دن قرعہ اندازی ہو سکتی ہے۔
خدمات حجاج کمیٹی کے سکریٹری ہارون عاشق علی نے اس ضمن میں بتایا کہ امسال مالیگاؤں شہر سے فارم بھرنے والے عازمین کی تعداد 1110 رہی جب کہ پورے ناسک ضلع سے عازمین حج کی تعداد 1450 رہی۔
شہر مالیگاؤں سے 65 سال سے زائد عمر کے 90 عازمین حج نے فارم بھرا ہے جو بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جائیں گے، ان شآءاللہ!
ہارون عاشق علی نے بتایا کہ امسال بھی مکمل طور پر آن لا ئن فارم بھرے گئے. جس کے لیے حج کمیٹی مالیگاؤں میں پانچ نئے کمپیوٹر نصب کئے گئے تھے تاکہ بروقت کام مکمل ہو۔
مالیگاؤں سے فارم بھرنے والے عازمین حج کو اہم پیغامات اور اطلاعات پہنچانے کے لیے وہاٹس ایپ گروپ بنام Haj 2025 - Malegaon تشکیل دیا گیا.
جس میں تمام تر معلومات شیئر کی جاتی رہے گی۔ قرعہ اندازی کے سلسلے میں بتایا گیا کہ 4 ؍اکتوبر 2024ء بروز جمعہ کو دہلی میں منسٹری آف مائناریٹیز حج افیئرس کے زیر اہتمام قرعہ اندازی ہوگی جس کی اطلاع گروپ پر دی جائے گی۔
خدماتِ حجاج کمیٹی کے صدر محمد حسن چھوٹے سیٹھ اور ذمہ داران میں ڈاکٹر حسن الدین شیخ اور ڈاکٹر شفیق احمد انصاری نے امسال فارم بھرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ورکنگ کمیٹی کے فعال اراکین جنھوں نے گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے بلا ناغہ اپنی رضا کارانہ خدمات کے ذریعے حج کمیٹی مالیگاؤں کا وقار و اعتبار برقرار رکھا ان سب کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
امسال کے خادمین میں بطورِ خاص کمپیوٹر سیکشن کے خالد یوسفی سر، الطاف احمدسر، غلام دستگیر سر، ڈاکٹر مشاہد رضوی، قاضی اعجاز الدین سر، جاوید نثار سر، سالک برکتی سر، نوید اختر سر، عمار ملک اور آفس سیکشن میں نعیم الدین سر، حاجی اقبال جھنو، جمیل احمد، نظیر خان سر، خلیل احمد، قاضی پرویز سر، شیخ رشید ماموں، قریشی مشتاق بھولا، عبدالماجد حاجی بنڈل وغیرہ کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ ذمہ داران کی جانب سے ساجد بیسٹ آئی ٹی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا.
جن کی طرف سے وائے فائے مفت سروس حج کمیٹی کو مستقل حاصل رہتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سبھی معاونین و خیر خواہوں کو جزائے خیر دے، (آمین)
