کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کی سو سالہ پرانی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کے ہاتھوں گاندھی جیتنی کے موقع پر بعد نماز عشاء عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سرپرستوں کے علاؤہ بڑی تعداد میں عمائدین شہر موجود تھے۔
معلوم رہے کہ کھام گاؤں شہر کے تلک میدان علاقے میں نگر پریشد کی سب سے پہلی اردو پرائمری اسکول شروع کی گئی تھی ۔
جو تقریباً سو سالوں سے علاقے اور اطراف کے طلباء کو علم کے زیور سے آراستہ کررہی تھی ۔ لیکن بد قسمتی سے اس اسکول میں طلباء کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی تھی ۔ ایک وقت ایسا آیا کہ طلباء کی کمی کو دیکھتے ہوئے نگر پریشد نے اس اسکول کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس وقت شہر کے چند باشعور تعلیم یافتہ افراد نے آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ اس اسکول کو بند کرنے کے بجائے برڈے پلاٹ میں منتقل کردیا جائے تو سوسالہ قدیم اسکول بھی باقی رہے گی اور کثیر مسلم ابادی والے برڈے پلاٹ میں قوم کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے آسانی ہو جائے گی۔
موصوف نے فوراً اس تعلق سے کاروائی کرنے کی نگر پریشد کے افسران کو حکم دیا۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے واثق نوید اور رکن بلدیہ ذکیہ بانو کے شوہر سماجی خدمت گار انیس جمعدار نے اس ضمن میں متعلقہ افسران سے بار بار ملاقات کرکے اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا دیا ۔ اور یکم جنوری 2019 کو شہید عبد الحمید نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 1 برڈے پلاٹ میں منتقل ہو گئی
جہاں رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کے ہاتھوں اس کا افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ طلباء کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسکول کی پرانی عمارت میں جگہ کم ہڑھ رہی تھی ۔ اس بات کو محسوس کرکے علاقے کے ارکان بلدیہ عبد الرشید ، محمد نعیم صاحب نے ایک وفد کی شکل میں رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر سے ملاقات کی اور اسکول کے لئے نئی عمارت تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وفد میں ادیس جمعدار ، شہرت خان ، انیس جمعدار ، واثق نوید ، رحیم خان و محلے کے کئے ذمہ دار و سرپرست حضرات موجود تھے۔
اپنے والد کی طرح رکن اسمبلی آکاش فونڈکر نے بھی وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد اس جگہ نئی عمارت تعمیر ہوگی ۔ آکاش فونڈکر نے نگر پریشد کے ذریعے اسکول کی عمارت کے لیے 80 لاکھ روپے منظور کروایا ۔ ذاتی دلچسپی لیکر اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا دیا ۔ نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 1 کی عمارت شہر کی نمبر 1 اسکول بن گئی ۔ عظیم الشان عمارت ، خوبصورت رنگ و روغن ، دیدہ زیب اسکول کی بولتی دیواریں ۔دیکھنے والے کو گرویدہ کر دیتی ہے ۔
اس عظیم الشان عمارت کا افتتاح 2 اکتوبر کو رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کے ہاتھوں بعد نماز عشاء عمل میں آیا ۔ اس موقع پر اکاش فونڈکر کے استقبال کے لئے ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ جسکی صدارت کھام گاؤں بلدیہ کے سابق نائب صدر بلدیہ سید غنی نے فرمائی ۔
اسکول انتظامیہ کمیٹی ، سرپرست حضرات ، ایل محلہ اور نوجوانوں نے نہایت جوش و خروش سے آکاش فونڈکر کا استقبال کیا ۔ انکی شکریہ ادا کیا اور آکاش فونڈکر کا منھ میٹھا کیا ۔ آتیش بازی اور گلابوں کے بڑے بڑے ہار ان حضرات کی خوشی کو ظاہر کررہی تھی ۔



