کھام گاؤں (واثق نوید) ناندورا، 2 اکتوبر , بدھ کو اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام امن انگلش اسکول میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر، اسکول کے طلباء نے گاندھی جی کی تصویر پر پھول چڑھاۓ، ڈرائنگ مقابلہ، صفائی مہم، دوڑ مقابلہ وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں کا کامیاب انعقاد کیا۔
یہ پروگرام اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اور مہاراشٹر اسٹیٹ کانگریس اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری حاجی مزمل علی خان کی موجودگی میں منعقد ہوئے جس میں سید عظیم سر، شمشاد پروین، صالحہ پروین، مسیرا پروین، صبا عظیم نے بھرپور محنت کی۔
نظامت سید عظیم سر، اور شکریہ شمشاد پروین نے کیا۔
