کھام گاؤں (واثق نوید) حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کے جانب سے ریاست کے تمام اساتذہ کے لئے تعلیمی ویڈیوز بنانے کا مقابلہ رکھا گیا تھا ۔ جس میں تعلقہ سطح سے ریاستی سطح تک مختلف انعامات رکھے گئے تھے ۔ جس میں کئی اساتذہ نے ہزاروں تعلیمی ویڈیوز کی تخلیق کرکے مقابلے میں شرکت کی ۔
اس میں مسلم بالخصوص اردو اساتذہ کی شرکت و کارکردگی بھی نمایاں رہی ۔ جماعت نہم دہم کے درس و تدریس کے لئے انگریزی مضمون کے لیے ویڈیو تخلیق کرنے کے مقابلے میں بلڈھانہ تعلقے میں ضلع پریشد ہائی اسکول کے فعال مدرس محمد سلیمان محمد سلطان کا ویڈیو تعلقہ سطح پر ہی نہیں بلکہ ضلع سطح پر بھی اول رہا ۔
محمد سلیمان کی اس نمایاں کارکردگی و کامیابی پر انکے دوست احباب ، رشتے داروں اور ساتھی اساتذہ اکرام نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
