کھام گاؤں (واثق نوید) شکشک بھارتی کے ریاستی صدر مشتاق پٹیل کی قیادت میں 28 ستمبر بروز ہفتہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سیرت النبی کا ضلعی سطح کا تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔
سانگلی کے معروف تعلیمی ادارے نور ہائی اسکول میں منعقد اس مقابلے میں ضلع بھر سے مختلف اسکولوں کے تقریباً 80 طلباء نے حصہ لیا ۔ اس مقابلہ میں مہا نگر پا لیکا اردو اسکول نمبر 17 میرج کے جماعت سوم میں پڑھنے والے ریحان ریاض الدین شاہ نے چھوٹے گروپ میں پہلا مقام حاصل کرکے ضلع بھر میں اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا ۔
دوسرا مقام محمد حذیفہ سلیم نداف، تیسرا مقام علی عبد الباسط ملا نے حاصل کیا ۔ جبکہ حوصلہ افزائی کے لیے بالترتیب عرفان پاٹل، عثمان عرفان پاٹل ، یسرا مدثر مشالے ، میونسپل اسکول نمبر 14 میرج نے حاصل کیا۔
