اعجاز احمد راہی برہان پور کے ذریعہ......
اردو نہایت آسان شیریں اور عوامی زبان ہے جو دلوں کو جوڑنے آپس میں محبت اور الفت کو پھیلانے کا پیغام دیتی ہے اس زبان کو سیکھ کر اس کی چاشنی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے اور اپنی مادری زبان میں آسانی سے علم حاصل کرکے أعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
اردو زبان سیکھنے کے لئے یقینا"حیدراباد کے مصنف معلم محمد عبدالوحید حمیدی کی مرتب کردہ کتاب " اردو کیسے سیکھیں "کلیدی کردار ادا کرے گی۔اور طلباء کی رہنمائی میں بھی مدد کریگی..
ان خیالات کا اظہار کتاب کی رسم رونمائی کے موقع پر گزشتہ دنوں دارلسرور برہان پور ضلع سے 25 کلو میٹر دور پہاڑی اور قبائلی علاقے کیے قصبہ بمقام جنپد اردو پرائمری اسکول موہد ضلع برہان پور مدھیہ پردیش بھارت کے موقع پر عالی جناب اعجاز احمد راہی صاحب معلم اردو نے کیا۔
اس تقریب میں اسکول کے طلبہ اساتذہ،اور دوسرے محبان اردونے شرکت کی اور اس پر رونق ادبی و تعلیمی تقریب کو کامیاب بنایا.
واضح رہے کہ مصنف کی اب تک کل 6 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جو اردو کیسے سیکھیں کہ علاوہ حصہ اول تا پنجم ہیں.. اور اس طرح اس رسم رونمائی کا اختتام عمل میں آیا.. ۔
