ان اساتذہ اکرام کے اعزاز میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی تعلقہ اکائی نے استقبالیہ پروگرام منعقد کیا ۔ یہ استقبالیہ پروگرام یکم اکتوبر کو ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول سجن پوری میں گوندھا پور کے کیندر پرمکھ الحاج ابومنتظر خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی جوائنٹ سیکرٹری واثق نوید ، علاقائی نائب صدر محمد فاروق موجود تھے ۔۔
اس موقع پر سبکدوش صدر مدرس سید ذاکر الدین ، اور تعلیمی ویڈیوز میکر اشفاق شیخ ، جلیل ارشد خان اور عبدالرحمن فارض کا شال ، گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئی ۔ تقریب میں گوندھا پور کیندر کے تمام صدر مدرسین ، اساتذہ اکرام موجود تھے ۔ پروگرام کی نظامت محمد نعیم نے کی جبکہ اظہار تشکر کے فرائض سنگھٹنا کے تعلقہ صدر محمود خان نے ادا کئے ۔
