جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) لوہیا نگر، غازی آباد میں نرسہا نند گری کی آخری پیغمبر حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خلاف توہین آمیز، ہتک آمیز زبان استعمال کرنے پر شہر جلگاؤں کے کسی بھی تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 196، 197، 299 اور 302 کے تحت معاملہ درج کر اسے گرفتار کیا جائے۔اس یک رکنی مطالبہ کو لیکر جلگاؤں ایکتا سنگھٹنا اور اہل سنت والجماعت نے مشترکہ طور پر پر زور مطالبہ کیا۔
ایکتا سنگھٹنا کے فاروق شیخ اور اہل سنت جماعت کے ایاز علی کی زیر قیادت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو شکایتی درخواست دی گئی اور مطالبہ کیا گیا ہے ضلع بھر کے کل 33 تھانوں میں سے کسی بھی ایک پولس تھانہ میں مقدمہ درج کیا جائے اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے کہا تو انہوں نے کہا کہ وہ پولس اس معاملے میں مقدمہ درج کر نے مطالبہ پر قانونی طریقہ سے مطالعہ کرکے قانونی کاروائی کرنے کی یقین دھانی کی۔
کیس درج نہ ہونے پر دھرنا آندولن اور پھر ہوگا زنجیری دھرنا آندولن
فاروق شیخ، ایاز علی، ندیم ملک، امجد پٹھان، مظہر پٹھان، انیس شاہ، ناظم پینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اگر نرسہا نند گری کے خلاف آئندہ تین دنوں میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو ضلعی سطح پر یک روزہ احتجاج کیا جائے گا۔ پھر سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔
تصویر۔
فاروق شیخ، ایاز علی، ندیم ملک، امجد پٹھان، ناظم پینٹر وغیرہ شکایت کی درخواست سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
