واشم (محمد شاکر ہمدرد)حال ہی میں تعلیمی ویڈیوز و تخلیقی مقابلہ 2024 کا انعقاد حکومت مہاراشٹر کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اس مقابلے میں تعلقہ ، ضلعی و ریاستی سطح پر مختلف جماعتوں کو مختلف مضامین پر مشتمل گروپ کے اعتبار سے اساتذہ کرام کو درس و تدریس کے ویڈیوز بنا کر حکومت کو بھیجنا تھے اس کے لیے تعلقہ ، ضلعی اور ریاستی سطح پر انعامات کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
اس مقابلے میں ریاست بھر سے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ نے اپنے تدریسی مضمون کی ویڈیوز بنا کرحکومت کے شعبہ تعلیم کی سائیڈ پر اپلوڈ کیے۔
کچھ عرصہ قبل اس کے نتائج کا اعلان حکومت مہاراشٹر کی شعبہ تعلیم کی سائیڈ پر کیا گیا ۔
جس میں ضلع واشم کے تعلقہ ریسوڑ کے اردو میڈیم اسکول میں سائنس مضمون کے لیے 6 تا 8 گٹ میں سر فہرست شہر کے مشہور و معروف ادارہ ڈاکٹر علامہ اقبال اردو ہائی سکول و جونیئر کالج کے استاذ محترم عزیزم عالی جناب محمد معین محمد یاسین رضا کے تیار کردہ سائنس مضمون پر مشتمل ویڈیوزتعلقہ سطح پر اول انعام کا حقدار بنا ۔
معین سر کی اس نمایاں کارکردگی پر اسکول انتظامیہ و اساتذہ نے بڑے ہی والہانہ انداز میں موصوف کا استقبال گل پیش کر کے کیا اور موصوف کے اپنے ادارہ اور مضمون سے دلی لگاؤ کی خوب پذیرائی کیں ۔معلوم ہو کے موصوف ہر سال تعلیمی سرگرمیوں میں فعال کردار نبھاتے رہتے ہیں۔
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے ۔ کہ موصوف کو اپنے منصب سے کتنی محبت ہے دعا ہے کہ اللہ موصوف کو اپنے منصب سے انصاف کرنے اور قوم و ملت کے لیے ہر وقت سر گرم عمل رہنے کی توفیق دے اور ان کی تدریسی صلاحیتوں میں مزید حسن بخشے ۔آمین
