کھام گاؤں (واثق نوید) آیندہ ودھان سبھا کے عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ شر پسند عناصر ملک و ریاست کی یک جہتی میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جس کے لئے رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جان بُوجھ کر گستاخی کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کررہے ہیں ۔
جس سے پورے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔ حال ہی میں ایک اور مردود ، ملعون ، شر پسند نرسنگھانند نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی جس سے پورے ملک کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔
اس شر پسند کے خلاف جگہ جگہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جارہی ہے ۔ احتجاجی جلوس نکال کر اسکے مذمت کی جارہی ہے ۔ کھام گاؤں شہر میں بھی 4 اکتوبر کو شام میں کھام گاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر محمد عارف پہلوان کی قیادت میں ایک وفد نے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار سے ملاقات کی اور انہیں تمام مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے ملعون نرسنگھانند کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تحریری طور پر شکایت پیش کی ۔
جس پر تھانیدار نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ فورا اس تعلق سے اعلیٰ افسران سے مشورہ کرکے کروائی کرینگے ۔
یہ ہی نہیں مجلس اتحاد المسلمین نے آج 5 اکتوبر کو مقامی ایس ڈی او آفس کے سامنے یک روزہ احتجاجی دھرنا کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں شہر کے علماء اکرام ، ذمہ داران موجود تھے ۔ آخر میں مظاہرین کےایک وفد نے مقامی ایس ڈی او سے ملاقات کی اور انکے معرفت ملک کے وزیر داخلہ کو میمورنڈم دیکر مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول نرسنگھانند کو فورآ گرفتار کر کے اسکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔
ساتھی ہی ریاستی وزیر داخلہ و نائب وزیر اعلیٰ کو بھی میمورنڈم دیکر مطالبہ کیا کہ ملعون رامگیری مہاراج اور نتین رانے کو بھی فورآ گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے ۔ اس پر امن دھرنے کے بعد پر امن طور پر مظاہرین اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔
