کھام گاؤں (نمائندہ) خاندیش کی معروف سماجی تنظیم مولانا ابوالکلام آزاد عوامی لائبریری کرجد، کے جانب سے شہر کھام گاؤں کی معروف سماجی ، ادبی تعلیمی شخصیت و صحافی واثق نوید کو ریاستی مولانا ابوالکلام آزاد مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
معلوم رہے کہ جلگاؤں ضلع کے راویر تحصیل کے کرجد کی مولانا ابوالکلام آزاد عوامی لائبریری ہر سال ریاست کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے منسوب ریاستی سطح کے ایوارڈز سے نوازتی ہے۔
امسال سال تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع پریشد اردو مڈل اسکول آٹالی کے صدر مدرس واثق اللہ خان موثق اللہ خان کو مولانا ابوالکلام آزاد ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا ہے ۔
اس ضمن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد 6 اکتوبر کو راویر حلقہ کے رکن اسمبلی سریش چودھری کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں ماہر تعلیم کریم سالار و دیگر سماجی ، سیاسی شخصیات کی موجودگی میں ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
معلوم رہے کہ واثق اللہ خان المعروف واثق نوید کو حال ہی میں جلگاؤں کی ایک تنظیم ہے ریاستی سطح پر سماج گورو پرسکار سے نوازا تھا ۔ جبکہ موصوف کو 3 نومیبر کو دہلی میں نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ انکے اس اعزازات پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔




