مالیگاؤں( زاہد امین سر) کارپوریشن کے زیر اہتمام ایس ایم خلیل کیمپس مالیگاؤں مرحلہ وار پرائیویٹ و کارپوریشن اسکول کے اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا دوسرے مرحلے کی ٹریننگ جو کہ 17 فروری 2025 سے 22 فروری 2025 کے درمیان بڑے ہی خوشگوار ماحول میں عمل میں آئی۔
جس میں ماہرین نے اساتذہ کو مختلف موضوعات پر معلومات فراہم کرتے ہوئے رہنمائی کی۔ آج ٹریننگ کے آخر میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کی جانب سے تمام ریسورس پرسن(رہنما معلمین ) حضرات کے اعزاز میں ایک اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
جس میں ان تمام ریسورس پرسنس کی خدمات کا اطراف کرتے ہوئے مومینٹو اور شال ان حضرات کی خدمات میں پیش کئے گئے۔ اسی طرح ٹریننگ کے دوران اساتذہ کی معاونت و خدمات کرنے والے ایس ایم۔خلیل اسکول طلبہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں میڈل اور تحائف کے ذریعے بیسٹ اسٹوڈنٹس کے خطاب سے نوازا گیا۔
ایس ایم خلیل ایجوکیشن کیمپس کے تعاون کو سراہتے ہوئے ایس ایم خلیل پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نورالامین سر کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ٹرافی پیش کی گئی اسی طرح ٹریننگ کے منتظم عتیق شیخ سلیم سر (SSA) اور نیرج پوار سر کو بھی اعزازی ٹرافی سے نوازا گیا۔
اس پر مسرت موقع پر سنئیر ریسورس پرسن انصاری یونس محمد الیاس سر جو کہ مئی 2025 میں سبکدوش ہونے والے ہے ان کا بھی اعتراف خدمت کرتے ہوئے موصوف کی خدمت میں بھی ٹرافی و تحائف پیش کئے گئے۔
یہ رنگارنگ پروگرام ایس ایم خلیل پرائمری اسکول کے صدر مدرس نورالامین سر کی زیر صدارت عمل میں آیا۔
تمام اساتذہ کی جانب سے ساجد حمید سر، زاہد امین سر اور مرزا رضوان سر نے پروگرام کی قیادت کی، زاہد امین سر نے نظامت کے فرائض کو پُرمزہ انداز میں انجام دیئے تو ساجد حمید سر ، شارق سر ،اعجاز سر اور سہیل سر و دیگر اساتذہ نے گل پیشی و اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حاصل کی گئی ٹریننگ کو اپنی عملی زندگی میں استعمال کرنے کا وعدہ کیا۔
خطبہ صدارت میں صدر موصوف نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یادداہنی کروائی کہ ہمارا پیشہ پیشہ انبیائی ہے اور قوم و قومی تربیت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے تو وہی آخر میں مرزا رضوان سر کے رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
