مالیگاؤں(زاہد امین سر) مرکزی محکمہء تعلیم (ہند)کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے لیے اساتذہ کرام کی صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد سے مالیگاؤں سطح پر شہری اساتذہ کے لیے ٹریننگ کا نظم ایس ایم خلیل ہائی اسکول گولڈن نگر میں گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔
اس ٹریننگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جوکہ مرحلہ وار جاری ہے۔پہلا حصہ جماعت اول تا پنجم اور دوسرا حصّہ جماعت ششم تا بارہویں کے تمام کارپوریشن اور پرائیوٹ پرائمری و ہائی اسکول کے اساتذہ شامل ہیں۔
یہ ٹریننگ چار مراحل میں ہونا چاہتی ہے۔۔
پہلا مرحلہ 10 فروری سے 14 فروری ،
دوسرا مرحلہ 17 فروری سے 21 فروری ،
تیسرا مرحلہ 24 فروری سے 28 فروری اور
چوتھا اور آخری مراحلہ 3 مارچ سے 7 مارچ کے درمیان ممکن ہے۔
پرائمری جماعت میں اساتذہ کرام کو ٹریننگ دینے والے معلمین میں یونس سر،کلیم سر ،خلیل سر، عتیق جامنیری سر ،سفیان سر جاوید رمضان سر اور فرحان سر،اس کے علاوہ ہائی اسکول گروپ میں اشفاق لعل سر، سعود سر،فاروق سر،ساجد سر ،رضوان رحمانی سر،رضوان سر،ریحان سر ،عمران سر،لبنی میڈم ،مصباح میڈم حمیدہ میڈم شازیہ میدم،نور جہاں میڈم۔۔ایسی رپورٹ عتیق سر ایس ایس اے نے فراہم کی ہے۔۔۔
