کھام گاؤں (واثق نوید) ہر سال کی طرح امسال بھی بروز بدھ بعد نماز عشاء حافظ و امام شیخ ادریس کی قیادت میں عربی مدرسہ ٹیکڑا مسجد لاکھنواڑہ کا سالانہ جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت حاجی سبحان خان نے جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض مولانا کلیم اللہ خان ، اعجاز احمد شیخ سر ، سیف اللہ خان،مولانا حسن شاہ، محمد جنید عالم، حافظ عبدالکریم، حافط نسیم (امام جامع) مسجد، فیروز خان سرپنچ،نےسرانجام دیئے۔
اس جلسہ میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے 25 طلباء و طالبات کی بدست معززین گلپوشی کرتے ہوئے انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ساتھ ہی مکتب کے دیگر طلبا نے جلسے میں حمد، نعت، تقاریر، مکالمات، تلاوت قرآن پاک، احادیث وغیرہ پیش کر کے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کیں۔
حاضرین جلسہ میں سے بیشتر احباب نے طلبا کو نقد انعام دے کر ان کی مزید حوصلہ افزائی کی۔محمد ابرار سر نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دئے، رسم شکریہ و تاثراتی کلمات اعجاز احمد شیخ سر نے ادا کرکے اس جلسہ کے کامیاب ہونے میں چار چاند لگا دیئے ، جلسہ ھٰذا کو کامیاب بنانے کے لیے شیخ یونس سر ، عبدالرحیم ، رازق خان ، توصیف الدین،دلشاد خان، جاوید خان، اور ان کے رفقائے کار نے بہت محنت مشقت کیں۔
