مالیگاؤں:(رضوان سر) حکومت ہند کے محکمہ تعلیم کی جانب سے، اساتذہ کی قابلیت کی تعمیر کی تربیت کے تحت مالیگاؤں شہر کے اساتذہ کی ٹریننگ کے 4 مراحل 7۔مارچ 2025 کو مکمل ہوئے۔
واضح رہے کہ شہر کے چنندہ اساتذہ کرام کو بطور ریسورس پرسن(RP) ٹریننگ کے لئے، چاندوڑ کے نیمی ناتھ جین ہائی اسکول میں طلب کیا گیا۔ 3۔ فروری سے 7۔فروری کے دوران ان RPs کو 5 روزہ ضلعی سطح کی ٹریننگ دی گئی۔
10 فروری سےشہر کے تمام اساتذہ کو ٹریننگ دینے کی ذمہ داری ان RP حضرات کو دی گئی جسے انہوں نے بخوبی نبھایا۔ اس ٹریننگ میں کارپوریشن اور پرائیویٹ اسکولوں کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے اساتذہ کرام شامل تھے۔ٹریننگ کے لئے ایس ایم خلیل ہائی اسکول، گولڈن نگر، مالیگاؤں کا انتخاب کیا گیا۔
بہترین پارکنگ کے انتظامات اور سہولیات کے ساتھ شرکاء کو خوش آمدیدکہا گیا۔ ٹریننگ کے لئے دو گروپ بنائے گئے۔پہلا گروپ پہلی سے پانچویں (پرائمری) اور دوسرا گروپ چھٹی سے بارہویں (سیکنڈری) کا تشکیل دیا گیا۔
پہلے گروپ(پرائمری )میں مالیگاؤں کارپوریشن کی مختلف پرائمری اسکولوں سے بطور RP یونس سر، کلیم سر، عتیق جامنیری سر، خلیل سر، ارشد سلیم سر، نعیم سر، سفیان سر، جاوید رمضان سر، صادق سر،عبداللہ سر اورمولانا آزاد ماڈل پرائمری اسکول سے فرحان سر نے ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔
اور دوسرے گروپ (سیکنڈری )میں بطور RP اے۔ ٹی۔ ٹی۔ ہائی اسکول سے سعود سر، رضوان سر، مصباح میڈم اور ریحان سر، جے۔ اے۔ ٹی۔ ہائی اسکول سے اشفاق لعل خان سر، لبنی میڈم اور شازیہ میڈم، مالیگاؤں ہائی اسکول سے شیخ فاروق سر، ساجد چودھری سر، پیراڈائز ہائی اسکول سے رضوان رحمانی سر، سویس ہائی اسکول سے حمیدہ میڈم اور نورجہاں میڈم، ایم اسحاق ہائی اسکول سے عمران خان سر نے بہترین انداز میں ٹریننگ کی پیشکش کی۔
چونکہ 34 سالوں بعد 2+10 کا پیٹرن تبدیل ہوکر 4+3+3+5 لاگو ہونے جارہا ہے، اس لئے اس ٹریننگ کو تاریخی ٹریننگ بھی کہا جا سکتا ہے۔
آنے والے دور میں ریاست میں نئے تدریسی طریقوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت، تعلیمی پالیسیوں اور قوانین کا علم، اساتذہ میں اعتماد پیدا کرنا، اساتذہ کو طلباء کی ضروریات پورا کرنے کے قابل بنانا، نئے تعلیمی نقطۂ نظر کو فروغ دینا، اساتذہ اور طالب علم کے تعلقات کو بہتر بنانا اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا جیسے اہداف حاصل کئے جائیں گے۔ اس ٹریننگ میں NEP 2020, SCF SE, CBA 1 to CBA 9, SQAAF, HPC جیسے عنوانات پر روشنی ڈالی گئی اور تربیت دی گئی۔
تمام مراحل میں RPs کی شریک اساتذہ کرام کے ذریعے حوصلہ افزائی و عزت افزائی کی گئی۔ اسکول ہذا کی طرف سے مہمان نوازی کا احسن نمونہ پیش کیا گیا۔ شیخ عتیق سرSSA اور نیرج پوار سرSSA نے بہترین منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس تربیتی ٹریننگ کو کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔


