کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول ہاشم پور میں عالمی یوم خواتین جوش و خروش سے منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت اسکول کے صدر مدرس متین خان طالب نے فرمائی۔
اس موقع پر طلبا کی ماؤں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں کئی خواتین نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں طالبات نے اپنے منفرد لب و لہجے میں خواتین کی خدمات اور ان کے کاموں پر روشنی ڈالنے کے لئے تقاریر پیش کیں۔
تقریر کرنے والی طالبات کو اسکول کے ٹیچر محمد شارق سر کی طرف سے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ موجود خواتین نے اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں شریک خواتین کو پین اور گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا۔
اسکول کے صدر مدرس متین خان طالب سر نےاپنے خصوصی پیغامات میں خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
پروگرام کی نظامت حسان انس سر نے بخوبی انجام دی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے اساتذہ محمد شارق سر ، افسر خان سر ، مصدق احمد سر اور شیخ ذاکر سر نے اپنی خدمات پیش کیں۔
اسکول کے صدر مدرس متین خان طالب سر نے اپنا صدارتی خطبہ پیش کرکے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
