کھام گاؤں (واثق نوید) ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع بلڈھانہ کے عازمینِ حج کے لیے ایک خصوصی حج نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ نشست 6 اپریل 2025، بروز اتوار، صبح 9:30 بجے رانی پارک، جلگاؤں جامود میں منعقد ہوگی۔
حج کمیٹی جلگاؤں جامود کے اراکین کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق، اس نشست میں حج سے متعلق اہم رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ تمام مرد و خواتین عازمینِ حج سے گزارش ہے کہ وہ صبح 9:00 بجے مقررہ مقام پر حاضر رہیں تاکہ نشست بروقت شروع ہو سکے۔
منتظمین کی جانب سے عازمین کے لیے ناشتے اور کھانے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں: 9860948887
